ایک تو یہ کہ نعت، قوالی یا کسی تقریر کی سی ڈی ایک رقم پر کسی کمپنی سے لے لی پھر وہ رائیلٹی کمپنی کی ہو جائے گی اور جتنی سی ڈیز بھی فروخت ہونگی ان کی رقم وہ لے گی۔
دوسرا یہ کہ سی ڈیز بھی سیل ہوں اور نعت پڑھنے والا یا تقریر کرنے والا وہ ہر سی ڈیز کی سیل پر وہ فیصد مقرر کرلیتا ہے اب اس نے ایک سی ڈی ریکارڈ کروائی وہ اس سے لاکھوں روپے کماتا ہے اس کی یہ کمائی شریعت کی رو سے جائز ہے یا ناجائز؟
جواب:
یہ دونوں صورتیں جائز ہیں لیکن اس میں دھوکہ نہ ہو اور کسی کی مجبوری سے ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔