جواب:
یہ درست ہے اس لیے کہ تمام علماء کرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ حضور علیہ
الصلوۃ والسلام کے وسیلے سے اللہ جل شانہ سے سوال کرنا مستحب ہے اور وسیلہ جائز ہے۔
ہم سب اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ تمام امور اور مشکلات کا حل اللہ جل شانہ کے دست قدرت میں ہے اور اپنے محبوب بندوں کے وسیلے سے دعا قبول فرماتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔