کیا زانی کا کفارہ ہے؟‌


سوال نمبر:804
کیا زنا کا کفارہ ہے؟‌ اور کیا زانی کی نجات ہو جائے گی؟ قرآن و حدیث سے واضح فرما دیں کہ اب اس کے لیے کیا حکم ہے۔

  • سائل: سید تجملمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 24 مارچ 2011ء

زمرہ: زنا و بدکاری

جواب:

قرآن مجید میں واضح حکم فرمایا گیا ہے کہ زانیہ مرد اور زانیہ عورت دونوں کو سو (100) سو (100) کوڑے مارے جائیں، یہ ان کی سزا ہے۔

اگر دونوں شادی شدہ ہوں تو ان کی سزا رجم ہے اور اگر غیر شادی شدہ ہیں تو سو (100) سو (100) کوڑے مارے جائیں۔ یہ اس صورت میں ہے کہ شرعی طور پر فعل زنا ثابت ہوجائے۔ اگر ثابت نہ ہوا تو پھر اللہ کی بارگاہ میں سچی توبہ ضرور بالضرور کرنا چاہیے، اللہ پاک معاف فرمانے والا ہے۔

گناہ پر نادم ہونا اور پشیمان ہونا یہ بھی توبہ کی ایک صورت ہے لیکن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بندے کو چاہیے کہ وضو کر کے دو رکعت نفل پڑھے پھر رو رو کے رب سے معافی مانگے، اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والا ہے، گناہوں کو بخشنے والا ہے اور آئندہ کے لیے پرعزم رہے کہ میں نے پھر دوبارہ اس طرح کا عمل نہیں کرنا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔