عربی میں (ض) اس حرف کو کیا پڑھنا درست ہے؟


سوال نمبر:832
عربی میں (ض) اس حرف کو کیا پڑھنا درست ہے؟ کیوں کہ کچھ (ذآد) پڑھتے ہیں جو کہ کہا جاتا ہے پڑھنا حرام ہے جبکہ کچھ(دآد) پڑھتے ہیں۔

  • سائل: فیصل اکرممقام: نواب شاہ، سندھ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 29 مارچ 2011ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  نماز میں قرات

جواب:
اصل میں نہ یہ "ذاد" ہے اور نہ ہی "داد"۔ بلکہ اس کے درمیان ادا کرنا چاہے۔ "ض" کا صحیح مخرج معلوم کرنے کے لیے قاری سید صداقت علی یا کسی معروف قاری کی سی ڈی لے کر سنیں یا پھر کسی قریبی عالم دین سے رجوع کریں تاکہ وہ آپ کی مشق کروائیں۔

سننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔