کیا چوتھے کلمہ کو مختصر کر کے پڑھ سکتے ہیں؟


سوال نمبر:853
میری بیٹی اقراء سکول میں‌ پڑھتی ہے اور یہ سکول دیوبند کا ہے۔ اس کو جو کلمے والا قاعدہ ملا ہے اس میں چوتھا کلمہ مختصر ہے جیسے کہ اس میں "ابدا ابدا ذوالجلال والاکرام" یہ لائن نہیں‌ ہے ہم نے سکول والوں کو کہا تو انہوں نے کہاں حدیث میں‌ ہے پس اس لیے آپ اس کلمے کو چھوٹا کر سکتے ہیں۔ مہربانی کر کے رہنمائی فرما دیں۔

  • سائل: محمد طارقمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 01 اپریل 2011ء

زمرہ: ایمانیات

جواب:
اکثر طور پر متعدد احادیث یا کلمات مختلف الفاظ سے منقول ہوتے ہیں اس لیے اس میں کمی بیشی ضرور واقع ہو سکتی ہے۔ لہذا آپ پریشان نہ ہوں۔ لیکن جو عام مشہور الفاظ ہیں اگر وہ یاد کرائے جائیں تو عوام شکوک و شبہات میں مبتلا نہیں ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔