جواب:
جوتوں کے رنگ کے حوالے سے کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گزری البتہ بعض بزرگوں کے حوالے سے معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ کعبے شریف کے غلاف کا رنگ کالا ہے اس لیے وہ کالے جوتے نہیں پہنتے۔ یہ شرعی دلیل نہیں ہے لیکن ان کی ایمانی کیفیت کا ایک حال ہے کہ وہ ادباً کالے جوتے نہیں پہنتے۔ چنانچہ کالے رنگ کے جوتے پہننا جائز ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔