جواب:
معجزات کا بنیادی مقصد ایمان ہوتا ہے، شق القمر کا معجزہ اہل عرب کو تاجدات کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت و رسالت کی دلیل کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔
اگر ہم سائنسی نکتہ نظر سے دیکھیں تو دو ٹکڑوں میں بٹ کر بھی چاند کی کمیت (mass) میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی تھی، اس لئے امکان غالب یہ ہے کہ سمندروں میں اٹھنے والے مدوجزر کی پوزیشن بھی قدرت کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق اسی طرح برقرار رہی ہوگی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔