جواب:
میلاد کا مطلب ہے یوم پیدائش۔
قرآن مجید میں ہے :
وَالسَّلاَمُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ.
اور مجھ پر سلام ہو میرے میلاد کے دن۔
(مَرْيَم ، 19 : 33)
آقا علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ پیر کے دن آپ روزہ کیوں رکھتے ہیں؟ فرمایا
فيه ولدت.
اس دن میں پیدا ہوا تھا۔
انبیاء کرام علیہم السلام عموما اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام تمام جہانوں کے لیے خصوصی رحمت ہیں لہذا ان کی پیدائش پر میلاد منانا تو واضح ہے۔ باقی آپ نے پوچھا کہ تمام لوگوں کا میلاد منانا جائز ہے؟ ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ سالگرہ مناتے ہیں اور کسی نے اس پر انکار نہیں کیا ہے۔ دنیا میں ہر جگہ لوگ اپنی سالگرہ کا اہتمام کرتے ہیں۔ چونکہ اس پر کسی کا انکار نہیں ہے اس لیے یہ جائز ہے۔ اگر عام لوگوں میں بھی کوئی امت کے لیے باعث رحمت ہے تو انکے میلاد منانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرنا ہے۔ اولیاء اللہ اور علماء کرام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے بندے اور امتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمتیں ہیں لہذا اگر کوئی میلاد منائے تو جائز ہے اگر نہ منائے تو گناہ نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔