جواب:
دین کا سیکھنا فرض ہے اور یہ فرض کفایہ ہے۔ دین بغیر عربی زبان کے
سیکھنا ممکن نہیں ہے کیونکہ قرآن مجید اور احایث مبارکہ عربی زبان میں ہیں، یہ ان
لوگوں کے لیے جو عالم دین بننا چاہتے ہیں اس لیے ان کے لیے عربی زبان سیکھنا ضروری
ہے۔
عام لوگوں پر اس کا سیکھنا فرض نہیں ہے لیکن اگر کوئی سیکھ لے تو بہت ہی افضل ہے۔ عام لوگ اگر اردو یا اپنی مادری زبان کے ذریعے دینی کتابیں پڑھ سکتے ہیں تو یہ کافی ہے لیکن ساتھ ساتھ علماء دین سے رابطہ رکھنا ضروری ہے تاکہ درستگی اور اصلاح بھی ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔