جواب:
یہ تمام باتیں خلاف ادب ہے۔ بحیثیت مسلمان اپنی عظیم الشان کتاب قرآن مجید جو کہ
کلام اللہ ہے کی تعظیم و توقیر ہم پر ضروری ہے۔
قرآن مجید سے فیوضات اور برکات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی تعظیم اور احترام کیا جائے۔ اس کا باقی کتابوں کی طرح نہ مطالعہ ہو اور نہ ننگا سر اور جوتوں سمیت تلاوت کیا جائے۔ شریعت میں کسی اور کتاب کو چھونے کے لیے وضو کا حکم نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی کسی اور کتاب کے لیےجلد اور غلاف کا اہتمام کیا جاتا ہے لہذا یہ اللہ مجدہ کا کلام ہے اس کی تلاوت کے آداب ضرور ملحوظ خاطر ہوں۔
دوران تلاوت گفتگو کرنا یہ بھی آداب کے خلاف ہے اس لیے فالتو گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اللہ پاک ہمیں اپنی عظیم کتاب پڑھنے اور اسکی توقیر کی توفیق عطا کرے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔