جواب:
سلام کرنا سنت ہے اور سلام کا جواب دینا واجب ہے۔ آپ نے پوچھا کہ کھانا کھانے
کے دوران سلام کرنا کیسا ہے؟ چونکہ اس وقت لوگ کھانا کھانے میں مصروف ہوتے ہیں،
ہوسکتا ہے کہ وہ اسی وقت سلام کا جواب نہ دے سکے۔ اس لیے علماء کرام فرماتے ہیں کہ
جب منہ میں لقمہ ہو تو اس وقت سلام نہ کرے بلکہ لقمہ سے پہلے یا بعد میں سلام
کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
امام شامی فرماتے ہیں :
ان ذالک مخصوص بحال وضع اللقمة فی الغم.
کھانا کھانے والے کو سلام اس وقت مکروہ ہے جب لقمہ اس کے منہ میں ہو اس سے پہلے یا بعد میں مکروہ نہیں ہے۔
(شامی، 6 / 415)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔