نماز میں‌ دوسری رکعت کے بعد قعدے سے کھڑے ہونے کا طریقہ بتا دیں؟


سوال نمبر:968
نماز میں‌ دوسری رکعت کے بعد قعدے سے کھڑے ہونے کا طریقہ بتا دیں؟ کیا زمین پر ہاتھ رکھ کر پھر گھٹنوں پر رکھیں یا بغیر زمین پر ہاتھ رکھے ہی تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

  • سائل: عدنان کبیرمقام: بریڈ فورڈ، یوکے
  • تاریخ اشاعت: 12 مئی 2011ء

زمرہ: نماز کے مستحبات  |  نماز  |  عبادات

جواب:
قعدہ یا سجدہ کے بعد دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھ کر کھڑا ہونا مستحب ہے۔ اگر کوئی عذر / بیماری ہو یا گرنے کا اندیشہ ہو تو زمین پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہوسکتا ہے یا جس طرح آسان ہو کھڑا ہونا چاہے، نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

(کتب فقہ)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔