جواب:
امام حاکم اپنی مشہور حدیث کی کتاب المستدرک للحاکم میں فرماتے ہیں۔
فقد توارت الاخبار ان فاطمه بنت اسد ولدت امير المومنين علی ابن ابی طالب کرم الله وجهه فی جوف الکعبه.
(المستدرک للحاکم، ج : 3، ص : 484)
فرماتے ہیں اس بارے میں متواتر احادیث موجود ہیں کہ فاطمہ بنت اسد نے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کو کعبہ شریف کے اندر جنا تھا۔
پس اس سے معلوم ہوا کہ آپ کی ولادت کعبہ شریف میں ہوئی تھی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔