جواب:
استخارہ کا مطلب ہے خیر مانگنا، یعنی مستقبل میں آپ کوئی قدم اٹھانے والے ہیں اور آپ کے پاس چند راستے ہیں۔ آپ اس مشکل میں ہیں کہ کون سا راستہ بہتر ہے۔ اس کے لیے آپ استخارہ کے ذریعے اللہ تعالٰی سے خیر طلب کرنے کے لیے یہ عمل کرتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے غسل کریں۔ صاف ستھرے کپڑے پہن کر دو نفل ادا کریں اور دعائے استخارہ (جو عام نماز کی کتابوں میں مل جاتی ہے) وہ پڑھ کر سوجائیں۔ اس میں یہی ہوتا ہے کہ یا اللہ جو میرے لیے بہتر اور مفید ہے میری اس کی طرف رہنمائی فرما اور اگر یہ کام میرے لیے مفید نہیں ہے تو مجھے اس سے دور کر دے۔ باقی جو ٹی وی اور اس کے علاوہ آج کل بہت سے فراڈ کے اڈے بن چکے ہیں ان سے محفوظ رہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔